جُمُعَةُ الْوَدَاع
The Last Friday of Ramadan
رمضان المبارک کا آخری جمعہ جسے جمعۃ الوداع بھی کہا جاتا ہے، انتہائی فضیلتوں اور برکتوں والا دن ہے۔ یہ دن ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اس ماہِ مقدس کی بچی ہوئی ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور اللہ کی قربت حاصل کریں۔
Fazilat-e-Jumma
جمعہ کی فضیلت اور اہمیت
جمعہ کا دن ہفتے کے تمام دنوں کا سردار ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس دن کی بے پناہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
”بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا وہ جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن انہیں وہاں سے نکالا گیا، اور قیامت بھی جمعہ ہی کے دن قائم ہوگی۔“ (صحیح مسلم)
جمعۃ الوداع، رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہونے کے ناطے مزید رحمتوں اور برکتوں کا باعث ہے۔ اس دن مانگی گئی دعائیں بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت پاتی ہیں۔
Durood-o-Salam
جمعہ کے دن درود و سلام کی فضیلت
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
نبیِ رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔“ (سنن ابی داؤد)
جمعہ کے دن اور خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے کی ان مبارک ساعات میں نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود و سلام بھیجنے کی سعادت حاصل کریں اور دنیا و آخرت کی بے شمار کامیابیاں سمیٹیں۔
Saa'atul Ijabah
قبولیتِ دعا کی خاص گھڑی
”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اس وقت اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔“ (صحیح بخاری)
علماءِ کرام اور بزرگانِ دین کے مطابق یہ برکتوں والی گھڑی عموماً عصر اور مغرب کے درمیان ہوتی ہے۔ جمعۃ الوداع کے روز روزے کی حالت میں عصر سے مغرب تک کا وقت خصوصی دعاؤں اور استغفار میں گزاریں تاکہ اللہ کی بے پناہ رحمتیں آپ کے شاملِ حال ہوں۔
Surah Al-Kahf & Malaikah
سورہ کہف کی تلاوت اور فرشتوں کی حاضری
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرتا ہے تو اس کے لیے دو جمعوں کے درمیانی عرصے کے لیے نور روشن کر دیا جاتا ہے۔“ (مستدرک حاکم)
نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے ہر دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور سب سے پہلے آنے والے کو لکھتے ہیں، اور جب امام خطبہ کے لیے بیٹھتا ہے تو وہ ذکر سننے آ جاتے ہیں۔“ (صحیح مسلم) اپنے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کریں۔
Three Ashras of Ramadan
Ramadan is divided into three stages (Ashras). Each stage represents a distinct spiritual focus and blessing from Allah.
Pehla Ashra (Rehmat)
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ
اے زندہ اور قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں۔
O Ever-Living, O Self-Subsisting and Supporter of all, by Your Mercy I seek assistance.
Doosra Ashra (Maghfirat)
أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ
میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
I ask forgiveness of my sins from Allah who is my Lord and I turn towards Him.
Teesra Ashra (Nijaat)
اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
اے اللہ! مجھے آگ (جہنم) کے عذاب سے بچا لے۔
O Allah! Save me from the fire (of Hell).
Multiply Your Rewards
جمعۃ الوداع کی بابرکت ساعتوں میں کارِ خیر میں حصہ لیں۔ جامعہ سعیدیہ کے نادار اور یتیم طلباء کی کفالت کر کے اپنی آخرت سنواریں۔
The Prophet Muhammad (PBUH) said: "The best charity is that given in Ramadan." Your donation during this blessed Last Friday will bring immense spiritual rewards.